اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

شدید گرمی میں گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبرسنادی

datetime 6  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن اور کشمیر میں بعض مقامات پر گردآلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی علاقے سب سے پہلے شدید گرمی کے زیر اثر آئیں گے۔ ان علاقوں میں ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، حیدر آباد، سبی اور نصیر آباد ڈویژن شامل ہیں۔ جمعرات کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، کوہاٹ اور پشاور ڈویژن میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے ٗ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، وسطی اور جنوبی خیبرپختونخوا، بالائی سندھ، سبی اور مکران ڈویژن شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم شام اور رات کو کشمیر، ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ٗ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد 42، لاہور 46، کراچی 39، پشاور 43 ، کوئٹہ 37، گلگت 31، چترال 35 ، ہنزہ 26 ، مظفرآباد 39، مری 29، سکردو 31، فیصل آباد 45، ملتان 45 ، حیدرآباد 46، دیر 36 اور قلات میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ٗآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد 42، لاہور 46، کراچی 39، پشاور 43 ، کوئٹہ 37، گلگت 31، چترال 35 ، ہنزہ 26 ، مظفرآباد 39، مری 29، سکردو 31، فیصل آباد 45، ملتان 45 ، حیدرآباد 46، دیر 36 اور قلات میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…