اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا،نرسوں کے مطالبات کے تنازعہ کاڈراپ سین

datetime 6  جون‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان تراکئی کی خصوصی ہدایت پر ہڑتالی نرسوں کے نمائندوں اور محکمہ صحت کے حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔نرسنگ اسوسی ایشن کے نمائندوں اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے درمیان یہ مذاکرات پیر کے روز ہیلتھ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئے جس میں سیکرٹری ہیلتھ کے علاوہ محکمہ صحت کے دوسرے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نرسوں کے نئے سروس رولزمیں موجود خامیوں اور اس سلسلے میں نرسوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نرسوں کیCompensateny allowanceکی بحالی کا معاملہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ صحت نے گزشتہ دنوں احتجاجی نرسوں کے خلاف کی گئی تادیبی کارروائیاں اس شرط پر واپس لینے کا فیصلہ کیاکہ نرسز ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتر نگہداشت پر بھرپور توجہ دیں گی۔محکمہ صحت نے نرسوں کو یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ان کے ساتھیوں کیخلاف درج شدہ ایف آئی آرز کے معاملے پر نرمی برتی جائے گی۔اسی طرح اسٹوڈنٹ نرسز کے وظائف میں بھی اضافے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے جبکہ گزشتہ دنوں نرسوں کے احتجاج میں شریک ہونے والی اسٹوڈنٹ نرسز کو نرسنگ اسکولز سے خارج کرنے کے معاملے پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر صحت شہرام تراکئی کا کہنا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے جس کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور آئندہ بھی اٹھائے جائیں گے۔ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈکس سمیت تمام عملے کی فلاح و بہبود،ان کے جائز مطالبات کوپورا کرنے اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے نرسز سمیت تمام طبی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے کام کو عبادت سمجھ کرمریضوں کی بہتر نگہداشت اور انہیں علاج معالجے کی معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے خلوص اورلگن سے کام کریں حکومت انکے تمام جائز مطالبات پورے کرے گی اور ان کودرپیش تمام مسائل حل کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…