کرا چی (این این آئی) پاکستان کی سرحدوں کا دفاع ناقاب تسخیر ہے اور آج اللہ کے فضل اور پاکستانی عوام کی دعاؤں سے پاکستان ایک عظیم ایٹمی طاقت ہے اور اسی طاقت نے دشمنان پاکستان کے ہوش اڑا رکھیں ہیں اور انہیں کسی بھی جارہیت سے باز رکھا ہوا ہے اور انشاء اللہ پاکستان تاقیامت تک قائم رہے گا۔ پاکستانی افواج اور عوام کا رشتہ ہمالیہ کی چوٹی سے بھی بلند ہے پاکستان کو درپیش چیلنجز کا سامنا ، حب الوطنی، دیانت داری، اعلیٰ تعلیم کے حصول اور اسلام کے درخشاں اصولوں پر عمل کر کے کر سکتے ہیں او رملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے برکاتی فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی حاجی محمد رفیق پردیسی کی جانب سے محمد علی سوسائٹی میں منعقدہ سیمینار ملکی دفاع اور اسکے تقاضے کے عنوان سے اور ملی مشاعرہ کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میزبان محسن اہلسنت حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کی حفاظت افواج، عوام، حکومت ، صحافت اور دیگر نے مل کر کرنی ہے اس چمن گلستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم تمام اختلافات کو ملکی دفاع و ترقی کی خاطر بالائے طاق رکھیں اور ایک اچھے ، سچے انسان بنے کیونکہ مسلمان بننے کا مزہ بھی اسی میں ہے۔ حاجی رفیق پردیسی نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر، نڈر اور با صلاحیت جرنیل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج کی امن و امان قائم رکھنے میں کارکردگی باعث فخر ہے۔ تقریب سے میاں محمد سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سا لمیت ، امن و امان کے مسائل اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور مستقبل مین مزید ترقی کرے گا۔ تقریب میں سردار یاسین ملک، طارق حسن، حاجی انیس پردیسی، محمد حمزہ پردیسی، محمد حسنین پردیسی، محمد حسان پردیسی، سید نصرت علی، طارق خان و دیگر نے خطاب ، کلام اور خصوصی شرکت کی۔
پاکستان کا دفاع ،ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے قوم کو خوشخبری سنادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(آخری حصہ)
-
تنخواہوں میں اضافے کی تیاری، 120 فیصد تک الاؤنس کی تجویز
-
ملک میں سردیوں کی آمد کب ہوگی؟ شدید سردی کا دورانیہ 50 روز تک محدود ہونے کا انکشاف
-
دنیا بھر میں وقت کے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ
-
ون ڈے کرکٹ میں ریورس سوئنگ کی واپسی، بیٹرز کیلیے مشکلات بڑھ گئیں
-
لائبہ سے لاکھوں کا فراڈ کرنے والا مرکزی ملزم نعمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
-
عامر لیاقت نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
بابراعظم نے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
-
لڑکے اور لڑکیاں ایک ہی ٹیم میں شامل؟ کرکٹ کا نیا ’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘ فارمیٹ متعارف
-
رکشے میں بیٹھی دو بہنوں کا قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
-
رجب بٹ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
-
پاکستان میں سولر پینلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































