اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے نام پر پرفیوم متعارف

datetime 6  جون‬‮  2016 |

کراچی (آئی این پی)جنید جمشید کے برینڈ جے ڈاٹ فریگنینسز نے عظیم گیند باز وسیم اکرم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 414 نامی پرفیوم لانچ کیا ہے۔ برینڈ کے سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ محمد علی مفتی نے کہا کہ وسیم اکرم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 104 ٹیسٹ میچوں میں 414 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اسی وجہ سے ہم نے سوچا کہ 414 اس پرفیوم کے لیے بہترین نام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘وسیم ہر لحاظ سے ایک عظیم شخص ہیں، وہ ایک بہترین کھلاڑی تھے جبکہ وہ ایک ذمہ دار گھریلو شخص بھی رہے ہیں۔ اسی لیے ہم نے سوچا کہ انہیں اس انداز میں خراج تحسین پیش کریں۔ ‘دنیائے کرکٹ کے کئی کھلاڑیوں بشمول شاہد آفریدی اور ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر وسیم اکرم کو مبارک باد دی۔ پرفیوم کی تقریب رونمائی ہفتے کو پرل کونٹینینل ہوٹل میں ہوئی جہاں متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…