لاہور(آئی این پی ) پانچ بار رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے ن لیگ کے اہم رہنما انتقال کرگئے، وزیراعظم محمد نوازشریف نے سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالمجید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے عبدالمجید ملک مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی ہمت دے۔واضح رہے کہ عبدالمجید ملک پانچ بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور میں دو بار وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔