جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کا اعتراف، عمران خان کا شکوہ

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے بذات خود اسمبلی میں کہا تھا کہ پاکستان کے 200 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں ٗ اپنی بجٹ تقریر میں اس دولت کو واپس لانے کی کوئی بات ہی نہیں کی تاہم اب پاناما لیکس کے بعد نیا پاکستان نظر آرہا ہے ٗ، حکمران جب تک خود کرپٹ ہوں کرپشن ختم نہیں ہوسکتی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم سے پچھلے تین سال میں 700ارب روپیہ قرضہ لیا ہے اور ان قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لیے بھی قرضہ لیا جارہا ہے، حکمران جب تک خود کرپٹ ہوں کرپشن ختم نہیں ہوسکتی، حکمرانوں کے پیسے باہر پڑے ہیں توملک سے کرپشن کیسے ختم ہوگی۔ ہمارے ملک کی دولت باہر جارہی ہے اور ملک مقروض ہورہا ہے، اسحاق ڈار نے بذات خود اسمبلی میں کہا تھا کہ پاکستان کے 200 ارب ڈالر بیرون ملک پڑے ہیں لیکن انہوں نے اپنی بجٹ تقریرمیں اس دولت کو واپس لانے کی کوئی بات ہی نہیں کی تاہم اب پاناما لیکس کے بعد انہیں نیا پاکستان نظر آرہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ چین نے اپنے عوام کو غربت سے نکالا تو ملک نے ترقی کی، ایک وقت تھا جب پاکستان برصغیر میں ترقی میں سب سے آگے تھا تاہم اب ملک میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتاجارہا ہے۔ اس وقت پورے برصغیر میں انسانوں پر سب سے کم رقم پاکستان میں خرچ کی جارہی ہے۔ پچاس فیصد پاکستانیوں کو مناسب غذا نہیں مل رہی جس کی وجہ سے ان کے جسمانی صحت گر رہی ہے۔ جو پیسا عوام پرخرچ ہونا چاہیے وہ 200 ارب کی میٹرو ٹرین پر ہوجاتا ہے، اگر یہی رقم کسانوں پر خرچ کی جائے تو اس کا فائدہ سب کو نظرآجائے گا لیکن حکومت کو ملک کے دیہی علاقے کے بارے میں کوئی فکر نہیں۔ حکومت نے کسانوں کی بہبود کے لیے جو اعلانات کئے ہیں وہ بھی سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…