کراچی(آن لائن) کراچی میں ہفتہ کی صبح پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث عمارت میں موجود اربوں روپے کاسامان جل کرراکھ ہوگیاتفصیلات کے مطابق ،کراچی میں ہفتہ کی صبح تقریباساڑے نوبجے کراچی اولڈایئرپورٹ میں واقع پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی جس کے باعث سول ریزیروریشن فائربریگیئڈاوردیگر امدادی ٹیموں کی دودرجن سے زائد گاڑیوں اوردرجنوں رضاکارونے آگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ آگ دیکھتے ہی دیکھتے پی آئی اے انجینئرنگ کمپلیکس کی پوری عمارت میں پھیل گئی اس موقع پررضاکارآگ بجھانے کی بھرپورکوشش کرتے رہے تیزہواؤں کے باعث آگ پھیلتی رہی اوربلڈنگ میں موجود تقریبا سامان اورمشنری جل کرراکھ ہوگئی جبکہ آگ کی شدت کی وجہ سے بلڈنگ کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں اطلاعات کے مطابق ایک انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ میں پی آئی اے کے جہازوں کاسامان ریپیئرکیاجاتا ہے جبکہ جہازوں کے لیے اس میں نیاسامان بھی تیار کیاجاتا ہے امدادی کاموں کے دوران رینجرز اورپولیس نے علاقے کوآمدو رفت کے لیے بند کردیاگیا تھاآخری اطلاعات آنے تک بلڈنگ کابیشترحصہ جل چکا تھاجبکہ امدادی ٹیمیں آگ پرقابوپانے کی کوششں کررہی تھیں۔