ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

این اے 110،بالاخرحکمران جماعت کیلئے مسئلہ کھڑا ہوگیا،حیرت انگیز انکشاف

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)این اے 110،حکمران جماعت کیلئے مسئلہ کھڑا ہوگیا،حیرت انگیز انکشاف،حلقے کے30 ہزار ووٹ غائب ہیں،جہانگیر ترین کا انکشاف،سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110کے انتخابی نتائج کے حوالے سے عذرداری کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ہے۔ جمعہ کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پروزیردفاع خواجہ آصف اور عثمان ڈار کی جانب سے ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ، خواجہ آصف کے وکیل نے پیش ہوکرعدالت سے استدعاکی کہ ہمیں اب تک نادراکی جانب سے ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے پیش کی گئی فورنزک رپورٹ کی کاپی نہیں مل سکی ، ا س لئے استدعاہے کہ ہمیں فورنزک رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے اوررپورٹ کاجائزہ لینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی جائے ۔عدالت نے وکلاء کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی ، دریں آثناء تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیرترین نے کیس کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نادرا کی فورانزک رپورٹ کو پہلے آجانا چاہیے تھا، لیکن یہ رپورٹ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سامنے لائی گئی ہے،اگلے ہفتے این اے 110 سے متعلقہ کیس کی فیصلہ کن سماعت ہوگی اورہمیں توقع ہے کہ ہماراموقف درست ثابت ہوگا ۔ان کاکہناتھاکہ ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، کیونکہ حلقے کے30 ہزار ووٹ غائب ہیں ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…