اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

جناح پور کا کھیل پھر سے کھیلنے کی تیاریاں ،اہم مذہبی رہنما نے خبردار کردیا

datetime 3  جون‬‮  2016 |

کراچی(نیوز ڈیسک)‎
جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ لسانی جماعت عوامی نمائندگی کا حق کھو چکی ہے، کسی بھی لمحے ڈاکٹر عمران فاروق کیس اور دیگر سینکڑوں جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے اکثریت رہنما و کارکنان گرفتار ہوجائیں، کراچی ، حیدرآباد، سکھر اور میرپور خاص میں انسانی زندگی اور شہری حالات تباہ ہوچکے ہیں، بجلی، پانی اور گیس کے ساتھ ضروریات زندگی ناپید ہوگئی ہیں، مڈل کلاس طبقہ غریب ہوچکا ہے اور غریب فقیر ہوچکا ہے، تیس سال پہلے دنیا کے صف اول کے شہر کو مکمل منصوبہ بندی کر کے قصہ پارینہ بنا دیا گیا، صوبے کی تحریک کا شوشہ چھوڑنے کا مطلب ایک نئی لسانی جنگ کا آغاز ہے جس میں ہزاروں نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتاڑ دیا جائے گا، ایسی کوئی بھی تحریک چلی تو خانہ جنگی جیسے حالات ہوجائیں گے، فاروق ستار کے اس اعلان کو مملکت سے بغاوت قرار دے کر انہیں اشتہاری قرار دیا جائے، آئندہ انتخابات میں سندھ کے شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں نئے اتحاد تشکیل دینگے، مخالفین کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، پاکستان کا عام شہری نظام مصطفی ﷺ چاہتا ہے، جمعیت علماء پاکستان پرامن عوامی انقلاب پر یقین رکھتی ہے ، ملک صوبے بنانے سے نہیں بلکہ عوامی مسائل حل کرنے سے ترقی کرے گا،شہر کا امن برباد کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے، امام شاہ احمد نورانی صدیقی کی رہائش گاہ بیت ارلرضوان رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمن اور مرکزی جماعت اہل سنت سندھ کے امیر مفتی محمد جان نعیمی سے ملاقات کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ جناح پور کا کھیل پھر سے کھیلنے کی تیاری کی جارہی ہے، اگر متحدہ نے نئے صوبہ کی تحریک چلائی تو سندھ بھر میں اینٹی صوبہ تحریک چلائیں گے، کراچی اور حیدرآباد کا حال ویتنام سے بدتر کردیا ہے اور خواہش یہ ہے کہ صوبہ بنا کر اس پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا جائے ، ڈرون حملے اور پانامہ کی بات نہ کرنا نا انصافی ہے، اس بات کا تجسس ہے کہ صدر مملکت کی تقریر کس نے لکھی تھی، سادگی سے بھرپور تھی، اس موقع پر علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کے بھائی علامہ حامد صدیقی ربانی میاں کے وصال پر مرکزی جماعت اہل سنت، انجمن طلبہ اسلام، انجمن نوجوانان اسلام، پیر نقیب الرحمن و پیر حسان، علامہ ریحان امجدی اور دیگر اکابرین نے شاہ محمد اویس نورانی صدیقی سے تعزیت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…