اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب کے شاہانہ شوق،نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لندن میں ٹیکسی میں سفر کرنے والے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پنجاب میں ہیلی کاپٹر کے سفر سے تھک گئے، حکومت پنجاب کا وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیلئے 3 ارب روپے مالیت کا نیاسپرمڈ جیٹ طیارہ خریدنے کافیصلہ، رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے خریدے جانے والے نئے طیارے میں 14 سیٹیں ہوں گی اور صرف وزیر اعلیٰ کیلئے مخصوص ہوگا، اس طیارے کو کوئی وزیر اور رکن پارلیمنٹ استعمال نہیں کر سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا پہلے ہی ایک طیارہ مخصوص ہے جو ناکارہ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنی ہر پریس کانفرنس اور خطاب میں بچت پر خصوصی زور دیتے ہیں۔