پشاور(این این آئی)مہاجرین سے سختی کا غصہ یا کچھ اور؟؟؟افغانستان نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا،پشاور میں متعین افغان قونصلر جنرل کی گاڑی سیکورٹی چیک پوسٹ پر روکنے پر افغان قونصلیٹ کے عملے نے احتجاجاً قونصل خانہ بند کرنے کااعلان کردیاسیکورٹی ذرائع کے مطابق پشاور میں متعین افغان قونصلر جنرل ڈاکٹرعبد اللہ وحیدپویان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر روک کر ان کی گاڑی کی تلاشی لی گئی پوچھ گچھ کی جس پر افغان قونصلر جنرل سیخ پاہوگئے انہیں چیکنگ نا گوار گزری ۔اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی،جس پر قونصلیٹ عملے نے احتجاج کیا اور احتجاجاً عملے نے قونصل خانے کو بند کردیا،وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق قونصل خانے کی بندش کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا مزید معلومات حاصل ہونے کے بعد موقف دیا جائے گا،دوسری جانب سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ افغان قونصل جنرل روٹ کو فالو نہیں کررہے تھے،سفارتی شخصیات کیلئے راستے مختص کیے گئے ہیں۔