لاہور ( این این آئی) نیپال کے قونصلیٹ ٹریٹھاراج آریال نے پنجاب ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے وائس چیئرین عمران گو رائیہ سے ملا قات کی اور لا ہور سے کھٹمنڈوائیر سروس شروع کرنے اور پنجاب اور نیپال کے مابین سیاحتی وفود کے تبادلوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سیکرٹری ٹوارزم ہمایوں مظہر ، ایم ڈی ٹوارزم احمر ملک اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملاقات میں عمران گو رائیہ نے نیپال کے قونصلیٹ کو پنجاب کے شعبہ سیاحت کے اہم منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ کلر کہار ، سون سکیسر ، مری اور مختلف ٹورازم سپاٹس کو خاطر خواہ ترقی دی گئی ہے ۔ اسی طرح جنوبی پنجاب میں فورٹ منرو سمیت سیاحت کے اہم مقامات موجود ہیں ۔ نیپال کے قونصلیٹ ٹریٹھاراج آریال نے پنجاب میں ٹورازم کے امور میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے نیپال کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور لا ہور سے کھٹمنڈوکے لئے فلائٹ اورسیاحتی وفود کے تبادلوں کو سیاحت کے فروغ میں اہم قدم قرار دیا ۔