پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

پشاور ،تحصیلدار کے قتل میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار ،قتل کیوں کیاگیا؟انکشاف نے اعلیٰ افسران میں کھلبلی مچادی

datetime 30  مئی‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)پشاور ،تحصیلدار کے قتل میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار ،قتل کیوں کیاگیا؟انکشاف نے اعلیٰ افسران میں کھلبلی مچادی،مقتول کے پاس ریونیو ڈیپارنمنٹ میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت تھے ،پشاور میں تحصیل دار کے قتل میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار ، ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ۔ایس پی سٹی وسیم خلیل نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کے دوران تحصیل دارکے قتل میں ملوث گرفتار گروہ کے 5 ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ۔ ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ5 مئی کو پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر تحصیل دار انور زیب کو دفائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ مقتول انور زیب ریونیو ڈیپارنمنٹ میں ملازم تھا اور اس کو جبری طور پر ملازمت سے برخاست کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مقتول کے پاس ریونیو ڈیپارنمنٹ میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت تھے اور مقتول کے قتل میں دفتر کے ساتھی افسران ملو ث ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے ۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…