کراچی(این این آئی)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں وکالت نامہ جمع کرادیاہے۔زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کے دوران رینجرز کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا گیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔تحریک انصاف کی رہنمازہرہ شاہد کے قتل کے الزام میں سیاسی جماعت کے چار کارکن گرفتار ہیں۔گرفتار ملزمان میں راشد عرف ٹیلر،زاہد عباس زیدی،امتیاز عرف لمبا اور کلیم شامل ہیں۔زہرہ شاہد کو مئی 2013میں ڈیفنس میں گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔