فیصل آباد(این این آئی) پمز کے بعد فیصل آباد کے سول ہسپتال میں بھی تیمارداری کیلئے موجود لڑکی سے وارڈبوائے کی جنسی زیادتی کا انکشاف ہواہے جس کے بعد انتظامیہ نے وارڈ بوائے کومعطل کردیاتاہم معاملہ دبانے کے لیے کوششیں شروع کردیں۔نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ زیرعلاج ہیں جن کیساتھ مضروبہ ہسپتال میں تھی تاہم اس واقعہ کاعلم ہونے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے وارڈبوائے کو معطل کرکے گھربھیج دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق لڑکی اور اس کی والدہ کو دھمکایاجارہاہے کہ مزید لب کشائی سے گریز کریں انکوائری شروع ہے اور انصاف کیاجائے گا۔اس ضمن میں صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ نے کہاکہ متاثرہ لڑکی کو انصاف دلایاجائے گا، کوئی ایسے واقعات کو دبا نہیں سکتاجوبھی ذمہ دار ہوا، اس کیخلاف قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزادی جائے گی ۔