راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف اپنے دورے کے دوران ترکی کے شہر ازمیر میں مشترکہ مشقوں کا معائنہ کرینگے جو دو مراحل میں ہو رہی ہیں۔ پہلا مرحلہ پیر دوسرا منگل کی صبح ہو گا اور آرمی چیف ان دونوں مراحل کا معائنہ کریں گے۔