کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین نیب قمر الزماں کی صدارت اجلاس ہوا جس میں کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔ انہوں نے اجلاس کی صدارت کی جس میں چاروں صوبوں کے ڈی جی نیب نے شرکت کی۔ اجلاس میں کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔