ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

ایک دن روزہ، ایک ہی دن عید، حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

datetime 30  مئی‬‮  2016 |
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہاہے کہ ملک میں ایک ہی دن رمضان المبارک اور عیدین منانے کیلئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت خیبر پختونخواکے علماء سے مشاورت کی جائے گی ،پوپلزئی جس صوبے میں جہاں چاہئیں اجلاس بلا لیں ہم جانے کو تیار ہیں اس سلسلے میں علماء کرام سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں مذہبی ہم اہنگی پیدا کرنے اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علمائے کرام سے مشاورت کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں تمام مکتبہ فکر کے علماء اور مشائخ پر مشتمل کونسل کاقیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ گذشتہ دو سالوں سے ملک میں رمضان المبارک اور عیدین کے حوالے سے جو تفریق پیدا ہوئی ہے اس کو دور کرنے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں آج منگل کے روز پشاؤر کے وزیر اوقاف کی سربراہی میں پشاؤر کے مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت علماء کرام کے ساتھ پشاؤر میں ملاقات کی جائے گی تاکہ مسائل کا خاتمہ کیا جاسکے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے حج اپریشن پر عوام نے اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور امسال بھی حج کوٹے سے تین گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری حج کوٹے میں بھی اضافہ کیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد حج کوٹہ 50فیصد کر دیا تھاانہوں نے کہاکہ حکومت نے سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کیلئے سہولیات میں مذید اضافہ کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ حج ٹور اپریٹرز کو حج پیکیج فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاہم انہوں نے ابھی تک وزارت کو اپنے حج پیکیج کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے انہوں نے کہاکہ امسال حج کے موقع پر ایک خصوصی کمیٹی حجاج کو درپیش مسائل کے سلسلے میں سعودی عرب میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی جو پرائیویٹ اور سرکاری حج اپریشن کی نگرانی کریں گی انہوں نے کہاکہ پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کے سلسلے میں ابھی تک سعودی حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ غیر رسمی بات چیت ہوئی ہے اسی طرح سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نے بھی حج کوٹے میں اضافے کے بارے میں وہاں کے حکام کے ساتھ رابطے کئے ہیں تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں یکساں نظام صلواۃ کے بارے میں وزارت مذہبی امور کی کوششیں کامیاب ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں بنائی جانے والے والی کمیٹی نے یکساں نظام صلواۃ کا کیلنڈر بھی وضح کر دیا ہے جس پر تمام صوبوں کے علماء کرام کے ساتھ مشاورت کے بعد مرحلہ وار عملدرآمد کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…