جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ریحام خان نے خیبرپختونخوا میں بچوں کیلئے ماشوم کے نام سے تنظیم بنانے کا اعلان کردیا

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے خیبرپختونخوا میں بچوں کے لیے ماشوم کے نام سے تنظیم بنانے کا اعلان کردیا۔خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن کے لیے ایک کروڑ روپے دیے گئے ہیں جس سے تنخواہیں بھی پوری نہیں ہو پاتی۔ پشاورمیں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ بیانات کے علاوہ کچھ نہیں ملتا،خیبرپختونخوا حکومت ہوش کے ناخن لے،چائلڈپروٹیکشن ایک بہت بڑا مسئلہ ہے،1990میں چائلڈ رائٹس کنونشن پر دستخط ہوا،تصویریں کھینچی گئی مگرعملدرآمد کچھ بھی نہیں ہوا۔ انہوں نے نیشنل چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن کے لیے صرف ایک کروڑ روپے ہے جس سے تنخواہیں بھی پوری نہیں ہوتی۔ انکا کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد میں اضافہ ہواہے اپنے بچوں کاخیال رکھتے ہیں مگر دوسروں کے بچوں چھوٹے ہاتھوں سے مزدوری کرتے ہیں۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے اسمبلی چائلد میرج بل پاس کریں،خیبرپختونخوا میں اکیس فیصد بچوں کی کم عمری میں شادی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے صرف ماں کی گود،سکول یا کھیلوں کے میدان میں ہونے چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…