کوئٹہ (آئی این پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، محمد خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ان کی خیریت دریافت کی۔ گورنر بلوچستان نے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔