ملتان /کوئٹہ (آئی این پی )سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی اور کامیاب آپریشن کے لئے دعا کی ہے ۔ اتوار کو وزیراعظم کے خاندان کے نام بجھوائے گئے پیغام میں سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی کامیاب سرجری اور جلدصحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ۔وزیراعظم نوازشریف جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے اور پہلے کی طرح عوام کی خدمت کریں گے ۔سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ، دعا کرتا ہوں کہ ان کا آپریشن کامیاب ہو اور وہ جلد واپس آ کر آئینی فرائض ادا کریں ۔