جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کیساتھ میرا کبھی بھی قریبی تعلق نہیں رہا ، تبدیلی کسی بھی اور ذریعے سے نہیں ان ہاؤس آنی چاہیے ‘ افتخار چوہدری

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )سابق چیف جسٹس و پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار حسین چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ میرا کبھی بھی قریبی تعلق نہیں رہا ، تبدیلی کسی بھی اور ذریعے سے نہیں بلکہ ان ہاؤس آنی چاہیے ، پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ، اصولوں پر چلنے کیوجہ سے آج پو ری قوم جنرل راحیل شریف کی عزت کر تی ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویو میں جسٹس (ر)افتخار حسین چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نے پانامہ لیکس پر کمیشن بنا نے سے انکا رنہیں کیا بلکہ ٹی او آرز پر اعتراض اٹھایا۔ عمران خان صاحب دوسروں پر تنقید کر تے تھے لیکن آف شور کمپنیوں میں ان کا نام بھی آگیا ۔ افتخار حسین چوہدری نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں جس طرح لو گ میری بحالی کیلئے نکلے ا سکے پیچھے کوئی اور طاقت نہیں تھی بلکہ صرف اور صرف عوام کی طاقت تھی کیونکہ یہ ایک خالصتاً عوامی مطالبہ تھا۔ہماری جماعت کے لوگوں پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی داغ نہیں اس لیے جو صاف سیا ست کر ے گا صرف اس کے ساتھ اتحاد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے حق میں نہیں تھے بلکہ انہوں نے پنجاب میں گورنر راج لگنے کے بعد عدلیہ بحالی کے لا نگ مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں افتخار چوہدری نے کہا کہ میرے اوپر آصف علی زرداری کی تابعداری کے الزام غلط ہیں ، میں نے تو آج تک پر ویز مشرف کی تابعدار ی نہیں کی تو آصف علی زرداری کی کیا کر تا۔ اگر میں سو موٹو لیتا تھا تو اس پر میرے لیے ڈکٹیٹر کا لفظ بالکل غلط طورپر استعمال کیا گیا کیونکہ اگر میں نے سو موٹو لیے تو قوم اورملک کے بہتر مستقبل کیلئے لیے اور ویسے بھی جو ڈیشل آفیسر کبھی ڈکٹیٹر ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ وہ جو کچھ بھی کر تا ہے آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہ کر کر تا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…