اسلام آباد ( این این آئی ) پانامہ پیپرز اور دیگر امور کی تحقیقات کے ٹی او آرز کی تیاری کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا آج پیر کی شام ہونے والا اجلاس موخر کر دیا گیا اب یہ اجلاس منگل کی شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کانسیٹویشن روم میں منعقد ہو گا اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو لندن میں ہونی ہے جس کے باعث وزیراعظم لندن سے پیر کو قومی اقتصادی کونسل اور وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے یہ اجلاس پیر کی شام منعقد ہونگے اور خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے حکومتی ارکان ان اجلاسوں میں شریک ہوں گے اس وجہ سے پانامہ لیکس اور دیگر امور کے حوالے سے قائم خصوصی کمیٹی کا پیر کی شام چار بجے ہونے والا اجلاس ری شیڈول کیا گیا ہے اب یہ اجلاس منگل کی شام چار بجے ہو گا ۔