جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم کی غیر موجودگی میں بھی حکومت معمول کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے ٗاس پر کوئی قدغن لاگو نہیں ٗ آئینی رپورٹ

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) آئین اور رولز آف بزنس کے مطابق وزیراعظم کی غیر موجودگی میں بھی حکومت معمول کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے اور اس پر کوئی قدغن لاگو نہیں ہے۔ 26جنوری 2016 تک ترمیم شدہ رولزآف بزنس کے آرٹیکل 20 کی شق 3 کے مطابق وزیر اعظم اپنی غیر موجودگی میں کابینہ کے اجلاس کی اجازت دے سکتے ہیں۔ شق 4 کے مطابق وزیر اعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کی غیر موجودگی میں، وزیر اعظم کی طرف سے نامزد کردہ وزیر کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں ہونے والے فیصلوں کی وزیر اعظم سے منظوری لینا لازمی ہے۔ اگر معاملہ بہت ضروری ہے اور کابینہ کا خیال ہے کہ فوری عمل کرنا ضروری ہے تو وزیر اعظم کی منظوری کا اندازہ لگا کر کارروائی کی جا سکتی ہے۔پرائم منسٹر سیلری، الاؤنسز اینڈ پریولیج ایکٹ 1975 (وزیر اعظم کی تنخواہ، الاؤنسز اور استحقاق کے قانون1975) کے سیکشن 12 کے مطابق وزیر اعظم اپنے عہدے کی میعاد کے دوران، کسی ذاتی کام یا صحت کی وجہ سے کسی بھی وقت یا ایک سے زیادہ بار چھٹی پر جا سکتے ہیں تاہم یہ چھٹی تین ماہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کے آرٹیکل 90 کی شق 1 کے مطابق وفاق کی ایگزیکٹو طاقت وفاقی حکومت صدر کے نام پر استعمال کرے گی۔ وفاقی حکومت وزیر اعظم اور وزراء پر مشتمل ہو گی، وزیر اعظم وفاق کے چیف ایگزیکٹو ہوں گے جبکہ آرٹیکل 90 کی شق 2 کے مطابق وزیر اعظم اپنے آئینی کردار خود ادا کر سکتے ہیں یا وہ یہ افعال کسی بھی وزیر کے ذریعے بھی ادا کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…