جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹرطاہرالقادری نے عوام کو کال دیدی،بڑا اعلان

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ روایتی تاخیری ہتھکنڈوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس عوام کی نظروں سے اوجھل ہوا اور نہ ہی ایسے ہتھکنڈے پانامہ لیکس کے معاملے کو تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ بناسکیں گے،اس بار دولت اور اقتدار کی طاقت سے احتساب کا راستہ نہیں رکے گا ،کارکن شہدائے ماڈل ٹاؤن سے اظہار یکجہتی کیلئے 17 جون کو مال روڈ پہنچیں اور ساری توجہ رابطہ عوام مہم پر مرکوز کریں، شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمیں اپنی زندگیوں کی طرح عزیز ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو سزائیں ملنے سے اس ملک سے ریاستی جبر و تشدد کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا ۔وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلیفون پر گفتگو کررہے تھے۔رہنماؤں نے سربراہ عوامی تحریک کو 17 جون 2016 ء کے یوم شہداء کے احتجاجی دھرنے کے ضمن میں انتظامات بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔خرم نواز گنڈاپور نے بتایا کہ ہم نے ڈی سی او لاہور کو 17 جون کے پرامن یوم شہداء کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے ابھی کوئی جواب نہیں د یا۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے ،دو سال سے شہداء کا انصاف مانگ رہے ہیں اور انصاف نہیں ملا ۔پرامن احتجاج کے ذریعے انصاف کے اداروں کی توجہ انصاف کے قتل عام کی طرف مبذول کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دو سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کی طرف ایک انچ پیشرفت نہیں ہوئی ،الٹا شہداء کے ورثاء کو پولیس نے قاتل قرار دے کر چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔17 جون کو پوری دنیا کو بتائیں گے کہ کس طریقے سے پاکستان کا صوبہ پنجاب حکمرانوں کی چرا گا ہ اور پولیس سٹیٹ بنا ہوا ہے جہاں کسی کی عزت محفوظ ہے نہ جان اور نہ مال۔انہوں نے کہا کہ پولیس ہر سال عوام کے خون پسینے کے ٹیکسوں سے جمع شدہ 100ارب روپے استعمال کرتی ہے مگر وہ عوام کی محافظ بننے کی بجائے کرپٹ اور سفاک حکمرانوں کی باڈی گارڈ بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 جون 2014 کے دن کسی سی ایس پی اور خود کو اعلیٰ تعلیم یافتہ کہنے والے اور ریاست سے بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے پولیس افسر کو اتنی غیرت نہیں آئی کہ جن بے گناہوں کے سینے ہم گولیوں سے چھلنی کررہے ہیں وہ اس ملک کے شہری ہیں اورر بے قصور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان درندوں نے خواتین کے منہ پربھی گولیاں ماریں ۔ہم اس ظلم کو کیسے فراموش کر سکتے ہیں۔عوامی تحریک ظلم کی حکومت کے خلاف انصاف کیلئے اپنی جدوجہد کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی اور ہم ظالم نظام اور تھانہ کلچر کو تبدیل کر کے پولیس کو عوام کے حقیقی محافظ بنائیں گے۔انہوں نے رہنماؤں کو ہدایت کی کے 17 جون یوم شہداء کے پرامن احتجاج میں سپریم کورٹ بار،پاکستان بار، لاہور ہائیکورٹ بار سمیت تمام ڈسٹرکٹ بارز کے رہنماؤں کو شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے ۔انہوں نے ایم ایس ایم ،یوتھ ونگ اور ویمن لیگ سے بھی کہا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے یوتھ ،طلباء اور خواتین ونگز کے رہنماؤں کو 17 جون کے پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دیں۔ انہوں نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ یوم شہداء میں سول سوسائٹی، انسانی حقوق کی تنظیموں، تاجر تنظیموں، کسان تنظیموں اور دیگر سماجی تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے۔حکومتی مظالم کا شکار تمام طبقات مل کر اپنے حق کیلئے آواز بلند کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…