میانوالی (این این آئی)کون مِر رہا ہے اور کون مار رہاہے؟لاشیں40ہوگئیں،شدید خوف و ہراس پھیل گیا،کالاباغ کے قریب دریائے سندھ جناح بیراج کے مقام سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ میانوالی کی تحصیل کالاباغ کے قریب دریائے سندھ جناح بیراج کے مقام پر مزید چار نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالاباغ منتقل کردیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران جناح بیراج کے مقام سے ملنے والی لاشوں کی تعداد چالیس ہوگئی ٗ ڈی پی او میانوالی کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاہم اب تک لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔