مٹھی (آئی این پی )تھرپارکر میں قحط سالی و غذائی قلت کا شکار مزید 5بچے ہفتے کو دم توڑ گئے۔ رواں سال ہلاکتوں کی تعداد466 سے زائد ہو گئی۔ تھر پاکر میں مزید پانچ بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے۔چھاچھرو تحصیل کے گاؤں شادی رند میں تین ماہ کا علی رضا،ایک سالہ امجد،دو سالہ اشرف،سول اسپتال مٹھی میں رشید کا چار روزہ بچہ اور اور عمر نہڑی کی بچی شامل ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق تھر میں غذائی قلت پر کام نہ ہونے کے باعث حاملہ خواتیں کمزور بچوں کو جنم دیتی ہیں۔جس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا ہے۔گذشتہ چار سال کے مقابلے میں رواں سال ہلاکتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔جس کا سبب چار سالہ قحط کا تسلسل اور بچوں کی اموات کے اصل اسباب پر کام نہ کرنا ہے۔اسلام کوٹ اسپتال میں گزشتہ روز ایک بھی لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث حاملہ خواتین کو مٹھی ریفر کیا جا رہا تھا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق صرف 2لیڈی ڈاکٹر ہیں جو 24 گھنٹے ڈیوٹی نہیں دے سکتی ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)
-
نیٹ میٹرنگ ! سولر صارفین کو بڑی سہولت مل گئی
-
محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
ملازمین کی کم از کم ماہانہ اجرت، بڑی خوشخبری آگئی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بڑی چھلانگ، فی اونس نرخ 4500 ڈالر سے تجاوز کرگیا
-
کھیرے کے ٹکڑوں پر گھر میں بنا یہ پاؤڈر چھڑکیں اور چوہوں اور کاکروچز سے نجات پائیں
-
موسمِ سرما کی پہلی برف باری
-
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان میں کینسر کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ، نئی تحقیق میں اہم انکشافات
-
سرکاری ملازمین کی شادی شدہ بیٹیوں کے لیے نوکری، بڑی خبر آگئی
-
بینک اسلامی نے شرعی اصولوں پر مبنی سونے کی بنیاد پر ملک کی پہلی فنانسنگ سہولت کا آغاز کر دیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہریوںمیں خوف وہراس پھیل گیا
-
اداکارہ مسکان ملک سڑک کنارے دودھ کی ٹھنڈی بوتلیں فروخت کرنے پر مجبور



















































