نیویارک (اے پی پی )امریکی مشروب کمپنی کوکا کولا نے چینی کی کمی کے باعث وینزویلا میں اپنی پیداوار میں کمی کردی۔کمپنی کی ترجمان کیری ٹریسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے چینی سپلائی کرنے والوں نے بتایا ہے کہ خام چینی کی کمی کی وجہ سے اسے چینی کی سپلائی عارضی طور پر روک دی جائے گی جس کے باعث پیداوار کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ہماری مصنوعات بالخصوص کوکا کولا، فریسکولیٹا اور چنوٹو کی پیداوار متاثر ہوگی تاہم اس دوران کوکا کولا لائٹ اور بوتل بند پانی جیسی شوگر فری مصنوعات کی پیداوار جاری رہے گی۔یاد رہے کہ وینزویلا کی معیشت اشیائے خوراک اور دوسری مصنوعات کی کم پیداوار کے باعث شدید متاثر ہوچکی ہے۔