اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ۔ 30 مئی کو میرپور آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہفتے کی رات دبئی سے اسلام آباد پہنچے ۔ بلاول بھٹو زرداری 30 مئی کو ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی جائیں گے جس کے بعد وہ جلسے عام سے خطاب کے لئے میرپور آزاد کشمیر جائیں گے جہاں وہ آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ایک بڑے جلسہ عا سے خطاب کریں گے آج اتوار کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں میرپور جلسے کی تیاری کے حوالے سے اہم پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوگا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت شرکت کرے گی۔