جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آصف علی زرداری پھر حرکت میں ،سیاسی میدان میں ہلچل،اہم رہنماؤں نے ’’سفر‘‘کی تیاریاں شروع کردیں

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آصف علی زرداری پھر حرکت میں ،سیاسی میدان میں ہلچل،اہم رہنماؤں نے ’’سفر‘‘کی تیاریاں شروع کردیں،پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو دبئی طلب کرلیاہے،اگلے ہفتے اہم پارٹی رہنما ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر مشاورت اور آصف زرداری سے ملاقات کے لیئے دبئی پہنچیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کافی دنوں بعدہفتہ کو لندن سے دبئی پہنچے ،پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صابق صدر اس مرتبہ دبئی میں طویل قیام کریں گے اور دبئی میں بیٹھ کر ملکی سیاسی صورتحال ، پارٹی امور اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ سابق صدر سے ملاقات کے لیئے پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی وزرا اگلے ہفتے سے دبئی پہنچنا شروع ہوں گے ذرائع کا کہنا ہے سابق صدر سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ،سابق وزرائے اعظم راجہ پرویز اشرف ،سیدیوسف رضا گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اب تک کیے جانے والے اقدامات سے سابق صدر کو آگاہ کیا جائے گا اور پانامہ لیکس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال سے متعلق پارٹی پالیسی پر تفصیلی غور و خوص کیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…