کراچی (این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنی عدم موجودگی میں بجٹ پیش کرنے کے لیے کسی سینئر وزیر کو نامزد کر سکتے ہیں ۔ ہفتہ کو ایک بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر اعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے لیے بھی کسی وزیر کو نامزد کر سکتے ہیں تاکہ کابینہ سے بجٹ کی منظوری لی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری کے لیے بھی وزیر اعظم کی موجودگی لازمی ہے ۔ اگر بجٹ کی منظوری کے وقت وزیر اعظم پارلیمنٹ میں موجود نہ ہوئے تو آئینی بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔