بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کو چارج دیا جانا غیر آئینی ،نیا وزیر اعظم لانے کا مطالبہ ہوگیا

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وزیر اعظم نواز شریف کی جگہ دوسرا وزیر اعظم لانے کا مطالبہ کردیا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ آئین میں ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی تصور نہیں ٗوزیر اعظم کا چارج اسحاق ڈار کو دیا جانا غیر آئینی ہے وزیر خزانہ کے وزیر اعظم کی جگہ کام کرنے کا نوٹیفکیشن نہیں دیکھا اور اگر ایساکوئی نوٹیفکیشن ہے بھی تو آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔وزیر اعظم اور صدر کی عدم موجودگی میں ان کا عہدہ سنبھالنے کا طریقہ کار موجود ہے اگر صدر ملک سے باہر جاتا ہے تو سینیٹ چیئرمین قائم مقام صدر بن جاتے ہیں ۔ جس طرح چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کا سینئر وزیر قائم مقام ہوتا ہے اسی طرح وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں سینئر وزیر ان کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔ وزیر اعظم سے ذاتیات کی بات نہیں ہے بلکہ آئینی بحران سے بچنے کیلئے فوری طور پر دوسرے وزیر اعظم کا تقرر کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اہم تقرری کرنی ہو تو وہ صرف وزیر اعظم ہی کرسکتا ہے جنگ یا ایمرجنسی میں صرف وزیر اعظم ہی صدر کو تجاویز بھجواسکتا ہے ، اگر وزیر اعظم بیمار ہیں اور اسی دن کوئی ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے تو آپ کیا کریں گے ، وزیر اعظم کے صحت یاب ہونے کا انتظار نہیں کیا جاسکتا لہٰذا فوری طور پر دوسرے وزیر اعظم کا تقرر کیا جائے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی تصور موجود نہیں، وزیراعظم کا چارج اسحاق ڈار کو دینا غیر آئینی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ وزیراعظم جلد صحت یاب ہوں، اللہ بیماری کے ساتھ رحمت بھی بھیجتا ہے اوپن ہارٹ سرجری میں انسان کوما میں ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…