جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم ملک سے باہر،بجٹ کی منظوری کیسے ہوگی؟ حکومت نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا‎

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم ملک سے باہر،بجٹ کی منظوری کیسے ہوگی؟ حکومت نے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا، تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل سے بجٹ کی لازمی منظوری کی آئینی پابندی کی وجہ سے حکومت نے اس مشکل کا نیا حل ڈھونڈ نکالا ہے اور اب وزیراعظم محمد نوازشریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت بیرون ملک سے ہی سکائٹ کے ذریعے کریں گے، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور جلد ہی تمام تر انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف لند ن میں ریاستی امور کو باضابطہ طورپر دیکھ رہے ہیں اوران امور میں ان کی مددپرنسپل سیکرٹری ٗ ملٹری سیکرٹری اور دیگر سٹاف کے ارکان کررہے ہیں ٗ اسلام آباد میں ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ‎
وزیر اعظم کو ملک کے معمول کے معاملات سے با خبر رکھا جارہا ہے اور ان کے تمام اقدامات متعلقہ حکام تک پہنچائے جارہے ہیں ۔وزیراعظم مستقل طورپر وفاقی وزراء ٗکابینہ کے دیگر اراکین اور دیگر حکام کے مستقل رابطے میں ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ معمول کے ریاستی معاملات میں نہ تو تاخیر ہورہی ہے اور نہ ہی ملتوی کیا جارہا ہے وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف کی آئندہ چند روز میں سرجری ہونے والی ہے اور وہ فوری طورپر چیف ایگزیکٹو کے ہی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لینگے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فطری اور سمجھنے والی بات ہے کہ وزیر اعظم ڈاکٹروں کے مشور ے کے مطابق معمول کی ذمہ داریوں سے کچھ دن کیلئے الگ رہے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اسی جذبے اور قوت سے ساتھ ریاستی امور کی نگرانی کرینگے بیان میں کہاگیا کہ لندن میں آپریشن کے دوران وزیر اعظم ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق پاکستان آئینگے۔وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے‎
علاج ٗمیڈیکل ٹیسٹ ٗ معائنوں اور برطانیہ میں رہائش کے تمام اختیارات وزیراعظم کا خاندان برداشت کررہا ہے ٗنواز شریف ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق پاکستان آئیں گے ۔اسلام آباد میں ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف کی آئندہ چند روز میں سرجری ہونے والی ہے اور وہ فوری طورپر چیف ایگزیکٹو کے ہی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لینگے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فطری اور سمجھنے والی بات ہے کہ وزیر اعظم ڈاکٹروں کے مشور ے کے مطابق معمول کی ذمہ داریوں سے کچھ دن کیلئے الگ رہے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اسی جذبے اور قوت سے ساتھ ریاستی امور کی نگرانی کرینگے بیان میں کہاگیا کہ لندن میں آپریشن کے دوران وزیر اعظم ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق پاکستان آئینگے۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کے علاج ٗان کے ٗمیڈیکل ٹیسٹ اور معائنوں اور برطانیہ میں رہائش کے تمام اختیارات وزیراعظم کے خاندان برداشت کررہے ہیں اس سلسلے می قومی خزانے سے کوئی پیسہ نہیں لیا جائیگا ۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…