لاہور( این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا آئندہ چوبیس گھنٹے میں لندن روانگی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف لندن میں تین سے چار روز قیام کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف دل کے عارضہ میں مبتلا اپنے بڑے بھائی وزیر اعظم محمد نوازشریف کی تیمار داری کیلئے لندن روانہ ہو رہے ہیں۔