جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’را‘ ایجنٹس فہیم عرف مرچی ،ناصر عرف کچھی کی جے آئی ٹی میں تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)رینجرز کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے دو مبینہ ایجنٹس کی جوائنٹ تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیئے گئے ہیں۔ملزمان فہیم عرف مرچی اور ناصر عرف کچھی کی جے آئی ٹی رپورٹرپورٹ منظرعام پر آگئی ہے ۔دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیوایم سے ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق 1994 میں طاہر عرف لمبا، شفیع عرف دھوبی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھارت گئے اور انھوں نے بھارت میں 5 ماہ کی تربیت حاصل کرکے واپس آئے۔ملزمان نے جے آئی ٹی میں انکشاف کیا ہے کہ’’ را‘‘ سے کور ہیڈکوارٹرز، نیول ہیڈکوارٹرز اور کینٹ اسٹیشن کے نقشے بنانے کا حکم ملانقشے بناکر نائن زیرو پر جاوید لنگڑا کے بھائی کو دیئے۔رپورٹ کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ نائن زیرو پر ایک میٹنگ میں لندن قیادت کی ہدایت پر سرکاری تنصیبات اور افسران پر حملے کا حکم ملا اورمیٹنگ میں حیدر عباس رضوی، فاروق ستار، بابر غوری، انیس قائم خانی اور وسیم اختر شریک ہوئے تھے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں ٹریننگ کے دوران قائدایم کیوایم الطاف حسین ،ندیم نصرت اور محمد انور نے کئی بار لیکچر دیا۔ ملزمان کے مطابق لیکچر میں بتایا گیاکہ کراچی صوبہ بنانے کے لیے یہ تربیت بہت ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان نے یہ بھی اعتراف کیاکہ بھارت سے واپسی پران کا نائن زیرو پر استقبال کیاگیا۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…