اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے علاج ٗمیڈیکل ٹیسٹ ٗ معائنوں اور برطانیہ میں رہائش کے تمام اختیارات وزیراعظم کا خاندان برداشت کررہا ہے ٗنواز شریف ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق پاکستان آئیں گے ۔اسلام آباد میں ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف کی آئندہ چند روز میں سرجری ہونے والی ہے اور وہ فوری طورپر چیف ایگزیکٹو کے ہی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لینگے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فطری اور سمجھنے والی بات ہے کہ وزیر اعظم ڈاکٹروں کے مشور ے کے مطابق معمول کی ذمہ داریوں سے کچھ دن کیلئے الگ رہے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اسی جذبے اور قوت سے ساتھ ریاستی امور کی نگرانی کرینگے بیان میں کہاگیا کہ لندن میں آپریشن کے دوران وزیر اعظم ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق پاکستان آئینگے۔بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کے علاج ٗان کے ٗمیڈیکل ٹیسٹ اور معائنوں اور برطانیہ میں رہائش کے تمام اختیارات وزیراعظم کے خاندان برداشت کررہے ہیں اس سلسلے می قومی خزانے سے کوئی پیسہ نہیں لیا جائیگا ۔