لاہور( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6جون کو طلب کر لیا ۔ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ بھیجنے جبکہ سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کئے جانے بارے غور کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 6جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں جوڈیشل کمیشن کے ممبران شریک ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں دیگر امور کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ بھیجنے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس سید منصور علی شاہ کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنائے جانے پر بھی غور ہوگا۔