ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا نظام حکومت کون چلارہاہے؟ وزیراعظم کی واپسی کب ہوگی؟حکومت نے وضاحت کردی

datetime 28  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا نظام حکومت کون چلارہاہے؟ حکومت نے وضاحت کردی، وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف لند ن میں ریاستی امور کو باضابطہ طورپر دیکھ رہے ہیں اوران امور میں ان کی مددپرنسپل سیکرٹری ٗ ملٹری سیکرٹری اور دیگر سٹاف کے ارکان کررہے ہیں ٗ اسلام آباد میں ہفتہ کو وزیر اعظم ہاؤس سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کو ملک کے معمول کے معاملات سے با خبر رکھا جارہا ہے اور ان کے تمام اقدامات متعلقہ حکام تک پہنچائے جارہے ہیں ۔وزیراعظم مستقل طورپر وفاقی وزراء ٗکابینہ کے دیگر اراکین اور دیگر حکام کے مستقل رابطے میں ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ معمول کے ریاستی معاملات میں نہ تو تاخیر ہورہی ہے اور نہ ہی ملتوی کیا جارہا ہے وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق نواز شریف کی آئندہ چند روز میں سرجری ہونے والی ہے اور وہ فوری طورپر چیف ایگزیکٹو کے ہی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لینگے ۔بیان میں کہا گیا کہ یہ فطری اور سمجھنے والی بات ہے کہ وزیر اعظم ڈاکٹروں کے مشور ے کے مطابق معمول کی ذمہ داریوں سے کچھ دن کیلئے الگ رہے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اسی جذبے اور قوت سے ساتھ ریاستی امور کی نگرانی کرینگے بیان میں کہاگیا کہ لندن میں آپریشن کے دوران وزیر اعظم ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق پاکستان آئینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…