کراچی(این این آئی)پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک سیاسی جماعت کے دفتر میں کارروائی کرکے بھاری تعددا میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے کارکن کی نشاندہی پر گلشن اقبال میں واقع ایک سیاسی جماعت کے دفتر میں کارروائی کی ہے ۔رینجرز نے کارروائی کے دوران دفتر سے 14کلاشنکوف ،10سے زائد پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فیصل عرف مانی ایک اہم سیاسی شخصیت کا گن مین بھی رہ چکا ہے ۔