اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم اپنا طبی معائنہ کروانے کیلئے برطانیہ جاتے ہیں جبکہ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے پاکستان کے نجی ہسپتال میں اپنا مکمل طبی معائنہ کروایا اور علاج کرواتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو شاید پاکستانی ہسپتالوں پر بھروسہ نہیں اس لئے وہ لندن گئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ امریکہ بھی جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے پاکستان کے معروف نجی ہسپتال کے کارڈیالوجی شعبے میں مکمل طبی معائنہ اور علاج معالجہ کروایا ‘ ڈیوڈ ہیل ڈرون حملے معاملے پر شدید پریشر تھا اور وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔