سلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یک ماہ قبل لندن آمد پروزیراعظم کو ڈاکٹروں نے مسائل سے آگاہ کیااور وزیراعظم کے دل کے مختلف معائنے کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پیچیدگی ختم ہونے تک ہمیں انتظار کرنے کا کہاگیا جس کے بعد وزیراعظم اہم معاملات طے کرنے کیلئے پاکستان واپس چلے گئے۔ دو رو زقبل وزیراعظم کا انجیو گرام کیا گیا اور انجیو گرافی کا ارادہ ترک کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماہر ہارٹ سرجنز کی ٹیم نے مشاورت کے بعد اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم خون پتلا کرنے والی ادویات لے رہے ہیں۔ یہ ادویات وزیراعظم تین سے چار روز تک استعمال کریں گے۔ منگل کے رو ز ڈاکٹرز نے وزیراعظم کی سرجری کا فیصلہ کیاہے۔معمول کے تحت وزیراعظم کو تین سے چار روز تک آئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم تین سے چار روز تک کمرے میں رہیں گے۔ تقریباً دو ہفتے بعد وزیراعظم ڈاکٹروں کی ہدایت کے بعد سفر کریں گے۔