اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان واپسی کیلئے سفر کی حتمی منظوری ڈاکٹرز دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے ایک ہفتے بعد ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا۔ وزیراعظم کی سرجری کے بعد ایک ہفتہ ریکوری میں لگے گا۔ واضح رہے کہ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ انجیو پلاسٹی ٹھیک رہے گی تاہم انجیو گرافی کے بعد طے پایا کہ انجیو پلاسٹی ٹھیک نہیں رہے گی۔