اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

دوعیدوں کا خاتمہ،خیبرپختونخوامیں بڑا اقدام ہوگیا

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملہ کے مذمتی قرارداد،روزہ اورعیدین ایک دن منانے سمیت 5 قرادادیں متفقہ طورپر منظورکرلی۔ ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے، امریکی صدر باراک اوبامہ ڈرون حملے پر پاکستان سے معافی مانگے۔ ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر مہرتاج روغانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فخر اعظم وزیر نے بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے سے متعلق قرارداد پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طورپر منظور کرلیا، قرارداد میں وزارت خارجہ سے سفارش کی گئی ہے کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت پر حملہ ہے اور یہ ملک کے خلاف ایک امریکی سازش ہے ، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکہ صدر باراک حسین ابامہ اس حملے پر پاکستانی قوم سے معافی مانگے، ایوان میں روزہ اور عیدین کو ایک دن منانے کے حوالے سے قرارداد جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی منور خان اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھ نے پیش کیا جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ رویت ہلال کمیٹی کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ ملک کے تمام زونل کمیٹیاں چاند کے رویت کے حوالے سے ایک ہی فیصلہ کریں تاکہ قوم ایک ہی دن روزہ رکھے اور ایک ہی دن عیدین منائے۔ تیسرا قرارداد جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی ملک ریاض نے صوبے ٹیکس معافی کے حوالے سے پیش کیا جس میں مطالبہ کیا کہ سابق حکومت نے خیبرپختونخو اسے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں کو تین سالوں کے لئے ٹیکس سے چوٹ دیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے دوبارہ وہ ٹیکس لینا شروع کردیاہے جو اس صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے ایک اور قرارداد میں وفاقی حکومت سے ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا یہ قرارداد پیپلز پارٹی کے فخرا عظم نے ایوان میں پیش کی جس کو صوبائی اسمبلی نے متفقہ طورپر منظور کرلیا، پانچواں قرارداد قومی وطن پارٹی کے خاتون رکن معراج ہمایون نے پیش کیا جس کو متفقہ طورپر پاس کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…