لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8جون کو جواب طلب کرلیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار حسن قیوم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے شوگواروں میں اپنے اثاثوں کو خفیہ رکھا لیکن پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد وزیر اعظم کے اثاثوں کا ثبوت سامنے آگیا ہے۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں۔عدالت نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت کو 8جون کے لیے نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔