کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی پہلی فلم جانانکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ریحام خان پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی پاکستانی فلم جانان کا ٹریلر ریلیز کر د یا گیا ہے،تاہم فلم رواں سال عید الاضحی کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ جانان میں ہدایتکاری کے فرائض اظفر جعفری نے ادا کیے ہیں ۔جانان کی کہانی درحقیقت خیبرپختونخوا کی بوسیدہ رسم و راج اور ثقافت میں پنپنے والی محبت کی عکاس ہے۔ریحام خان کی جانان میں اداکارہ ارمینہ خان، بلال اشرف، خوبرو علی اور رحمن نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے