حافظ آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے برزگ رہنماء تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی کے ممتاز کارکن بزرگ عالم دین علامہ حافظ محمد اسماعیل انصاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 75برس تھی۔مرحوم عرصہ پچاس سال سے جامعہ رحمانیہ حافظ آباد کے خطیب اور مدرس تھے مرحوم کے ہزاروں شاگر د ملک کے طول وعرض میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مرحوم ایک عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔مرحوم کو جمعتہ المبارک کے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان ریلوے لائن والے میں سپرد خاک کر دیاگیا۔نماز جنازہ میں علماء ‘ صحافیوں‘ وکلاء‘ تاجروں ‘کونسلروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحوم نے ورثاء میں بیوہ کے علاوہ تین حافظ قرآن بیٹے حافظ حسین احمد‘ حافظ عبدالشکور اور حافظ عبدالغفور چھوڑے ہیں۔