بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کو نسا کا م پا کستانی کبھی نہیں کر سکتے ، جا نئے کس نے کہا

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے سینئر ارکان نے واضح طور پر اس بات کی تردید کردی ہے کہ کم از کم پاکستان میں شوہروں یا سسرالیوں کے ہاتھوں خواتین پر تشدد نہیں ہوتا۔کونسل کے 2 سینئر ترین ارکان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اللہ سے ڈرنے والے اور مذہبی سوچ رکھتے ہیں، جو اپنی بیویوں پر تشدد نہیں کرتے۔واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل، اپنے ایک رکن امداد اللہ کی جانب سے تحریر کردہ ‘تحفظ نسواں بل’ کے ایک مسودے پر غور کر رہی ہے، تاہم اس ڈرافٹ میں بیویوں پر تشدد کرنے والوں کے لیے کوئی سزا تجویزنہیں کی گئی۔سی آئی آئی کے مجوزہ بل اورخواتین پر تشدد کے خلاف پنجاب کے موجودہ تحفظ نسواں بل میں واضح فرق یہ ہے کہ کونسل کے تجویز کردہ بل میں خواتین کو ‘مجرم پارٹی’ کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے بل میں صرف گھریلو تشدد کی شکار خواتین پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔کونسل کے مجوزہ 75 صفحات پر مشتمل بل میں تشدد کے طریقوں کو بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر بیوی شریعت کی جانب سے بیان کردہ ذمہ داریاں پوری نہ کرے تو شوہروں کو ان پر ہلکے پھلکے تشدد کی اجازت ہے۔سی آئی آئی کے مجوزہ بل کے ذریعے خواتین پر تشدد کے موجودہ قانون کی مخالفت سے اس دعوے کا اظہار ہوتا ہے کہ پاکستان میں گھریلو تشدد نہیں ہوتا، یہی وجہ ہے کہ اس کے خلاف قانون سازی کی بھی ضرروت نہیں ہے۔جب اس معاملے پر علامہ افتخار نقوی سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ مغربی پروپیگنڈا ہے کہ خواتین کو یہاں ناانصافی اورناروا سلوک کا سامنا ہے’۔ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا، ‘مجھے بتائیں، کیا آپ اپنی بیوی پر تشدد کرتے ہیں؟ نہیں۔ کیا آپ کی بیوی آپ پر تشدد کرتی ہے؟ نہیں۔ لہذا کون یہ پروپیگنڈا پھیلا رہا ہے؟’علامہ نقوی نے مزید کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ خواتین کو اپنے ان حقوق سے متعلق آگاہی ہی نہیں ہے، جو انھیں اسلام کی جانب سے دیئے گئے ہیں۔ایک طرف جہاں پنجاب کے تحفظ نسواں بل میں شوہروں اور رشتے داروں کے ہاتھوں تشدد کا شکار خواتین کی شکایات کا ازالہ تجویز کیا گیا تھا، اسلامی نظریاتی کونسل کے بل میں خواتین پر تشدد کرنے والے مردوں کو سزا دینے کے حوالے سے کوئی دفعات شامل نہیں ہیں، بلکہ سی آئی آئی نے اسے ‘مسئلہ’ ماننے سے ہی انکار کردیا ہے۔سی آئی آئی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین مولانا شیرانی نے اْن چند سزاؤں کی وضاحت کی، جو اْن خواتین کو دی جاسکیں گی جو شریعت کے تحت دی گئی اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتیں۔مولانا شیرانی کا کہنا تھا، ‘اگر نظم و ضبط کی ضرورت نہ ہو تو کوئی بھی مرد اپنی بیوی پر تشدد نہیں کرسکتا، یا پھر وہ اپنی بیوی سے اس وقت تک علیحدگی اختیار کرلے جب تک وہ اپنی اصلاح نہ کرلے۔’ان کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو بہت سے حقوق دیئے ہیں اور خواتین کو معاشرے میں سرگرم کردار ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔مولانا شیرانی نے کہا کہ ‘اگر ضرورت ہو تو حکومت مردوں کو جبری مشقت پر مجبور کرسکتی ہے لیکن خواتین کو اس بات پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی خاتون اسلام ترک کرتی ہے تو اسے مردوں کی طرح سزائے موت نہیں دی جاسکتی، خواتین اپنی جائیداد کی مالک ہوسکتی ہیں اور مذہبی اقدار پر عمل کرتے ہوئے ملازمت کرسکتی ہیں۔’جب ان سے شوہروں کی جانب سے بیویوں پر تشدد کے کیسز کے حوالے سے پوچھا گیا تو مولانا شیرانی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو خواتین کو مارے پیٹے۔ان کا کہنا تھا کہ’ہمارے قبائلی کلچر میں اگر لڑائی کے دوران سامنے سے کوئی خاتون آجائے تو فائرنگ روک دی جاتی ہے۔ اگر ایسا کوئی کیس ہے بھی تو حکومت کو سب سے پہلے آگاہی بیدار کرنی چاہیے، بجائے اس کے سخت قوانین بنائے جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…