بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھی ضمیر جاگ اٹھا

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملا فضل اللہ افغانستان میں بیٹھ کر لوگوں کا قتل عام کرا رہا ہے ، اس کے لئے امریکہ کے پاس کوئی ڈرون نہیں ہے ، امید ہے (آج) وزیر اعظم وطن واپس آجائیں گے تو پھر نیشنل سیکیورٹی سے متعلق اجلاس بلا کر اپنا موقف دیں گے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ کے پاس ملا فضل اللہ کے لئے کوئی ڈرون نہیں ہے جو افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے لوگوں کا قتل عام کروا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے بہادری اور جرات سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ۔ بھارت اور افغانستان سے اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی ہو رہی ہے ۔ پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی امن چاہتا ہے ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ ایف 16 پر بلیک میل کیا جا رہا ہے ہمیں اس کے لئے دوسری منڈیاں تلاش کرنی چاہیں ۔ ہم امریکہ کے پابند نہیں ہیں کسی بھی ملک سے طیارے خرید سکتے ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں امریکہ پر انحصار کم کرنا پڑے گا ۔ امید ہے وزیر اعظم ( آج) وطن واپس آجائیں گے ۔ ان کی واپسی پر سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوگا ہم اپنا لائحہ عمل طے کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دفاعی پالیسی کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…