بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عابد شیر علی کا عمران خان پر مضحکہ خیز وار

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی)وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے عمران خان اپنی زبان بند کریں کیونکہ ان کا اپنا نام آف شور کمپنیوں میں شامل ہے‘ حکومت چاہتی ہے احتساب ایک بار ہو اور سب کا ہو ‘برساتی مینڈک ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں‘ڈرون حملہ پاکستان کی خود مختاری پر حملہ ہے‘اس مرتبہ ہمارا ردعمل ماضی کی نسبت سخت تھا‘ ملکی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وہ جمعرات کو ملتان میپکو آفس آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہناتھاکہ ملکی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام ہی نہیں ہے عمران خان اپنی زبان بند کریں کیونکہ ان کا اپنا نام آف شور کمپنیوں میں شامل ہے۔ حکومت چاہتی ہے احتساب ایک بار ہو اور سب کا ہو برساتی مینڈک ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔عابد شیر علی کا کہناتھا کہ حالیہ بجٹ سے صنتعکاروں اور عوام میں خوشی کی لہر آئے گی گوادر پورٹ اور اقتصادی راہداری سمیت تمام ترقیاتی منصوبے ہر حالت میں مکمل کیئے جائیں گے۔ ماہ رمضان میں سحروافطار کے وقت بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…