پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

سابق وزیر داخلہ اہم مقدمے میں ساتھیوں سمیت باعزت بری

datetime 5  مئی‬‮  2016 |

بدین(این این آئی) فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بدین رمیش کمار کی عدالت نے سابقہ صو با ئی وزیرداخلا ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے 8 ساتھیوں جن میں ضلع کونسل بدین کے نو منتخب رکن غلام محمد دلبر خواجہ،سا بقہ تعلقہ ناظم ٹنڈو با گو سکندر علی میمن ،سلیم چانڈیو،فیصل چیمہ،ارشاد خواجہ،اور منٹھار شامل ہیں پر جرم ثابت نا ہو نے پر انہیں با عزت بری کر دیا ہے ڈاکٹر ذو الفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر گذشتہ سال اسی مئی کے مہینے میں ٹنڈو با گو تھانے پر ہنگا مہ آرائی کرنے کا سرکار کی مدعیت میں ٹنڈو باگو تھانے پر مقد مہ درج کیا گیا تھا جس میں وہ ضمانت پر رہا تھے جس میں عدالت نے انہیں باعزت بری کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے مز ید ساتھیوں پر بدین ،پنگریو ،گولاڑچی، کڑیو گھنورتھانوں پر دائر مقدمات کی سماعت25 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے میڈیا سے با تیں کرتے ہو ئے کہا کے مجھے ملک کی عدالتوں سے انصاف کی امید ہے اور آج کے عدالتی فیصلے نے ثابت کیا ہے کے مجھہ پر اور میرے ساتھیوں پر دائر تمام مقدمات جھوٹے ہیں انہونے کہا کہ میری جنگ ملک دشمن قوتوں سے اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اور عوام اور ملک کی دولت لا ٹنے والوں سے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جا ئیگا انہونے کہا کے میرے ہاتھ صاف ہیں تب عوام کے درمیان موجود ہوں اور رہوں گا جنہونے ملک کی دولت لو ٹی ہے وہ ملک سے فرار ہو گئے ہیں دوسری طرف ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی با عزت بری ہو نے کی خوشی میں ان کے ساتھیوں اور منتخب کونسلروں نے مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…